رویت ہلال کی جھوٹی شہادت جرم قرار،بڑی سزا کااعلان ہو گیا

Jun 01, 2023 | 13:03:PM
رویت ہلال کی جھوٹی شہادت جرم قرار،بڑی سزا کااعلان ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی نے پاکستان رویت ہلال بل منظور کرلیا جس کے تحت رویت ہلال کی جھوٹی شہادت پر 3 سال قید کی سزا ہوگی۔

پاکستان رویت ہلال بل 2022  میں نجی رویت ہلال کمیٹیوں کے قیام اور سرکاری اعلان سے قبل نئے چاند کے اعلان پر پابندی کی تجویز پیش کی گئی ہے، چاند دیکھنے کیلئے وفاقی، صوبائی اور ضلعی کمیٹیوں کے علاوہ کوئی بھی کمیٹی یا ادارہ ملک کے کسی بھی حصے میں چاند نہیں دیکھے گا،بل کے مطابق  چاند کی رویت سے متعلق جھوٹی شہادت دینے والے شخص یا افراد کو 3 سال تک قید یا 50 ہزار روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی ۔

رویت ہلال کمیٹی کے باضابطہ اعلان سے قبل چاند نظر آنے کی خبر نشر کرنے والے ٹی وی چینل پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ یا پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے ان کے لائسنس معطل کرنے یا یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں، رویت ہلال بل کے تحت چاند نظر آنے کا اعلان وفاقی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرپرسن یا چیئرپرسن کی جانب سے مجاز کمیٹی کا کوئی رکن کرے گا۔  

بل کی شقوں کی خلاف ورزی کرنے والوں یا نجی رویت ہلال کمیٹیوں کے قیام پر 5 لاکھ روپے تک جرمانے کی تجویز دی گئی ہے،قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا پاکستان رویت ہلال بل 2022 اب سینٹ میں پیش ہوگا اور سینٹ کی منظوری کے بعد قانون بن جائے گا۔
 یہ بھی پڑھیں:  گرمی بھول جائیں!،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی