بادل پھر برسیں گے،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Jun 01, 2023 | 10:00:AM
بادل پھر برسیں گے،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں  آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا،محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں بارش جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی ، مری، گلیات اور گردونواح میں بارش ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،بارکھان، موسٰی خیل، لسبیلہ، خضدار اور گردونواح میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، بھکر،میانوالی، ڈی جی خان سرگودھا،جوہر آباد،خوشاب،بہاولپور، بہاولنگر، لیہ، فیصل آباد، ساہیوال، لاہور میں بھی بارش کاامکان ہے۔

قصور،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، راولپنڈی، جہلم،اٹک، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات،سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، کراچی اور گر دو نواح میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: بڑی پابندی لگ گئی