یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل 213، گھی 208 روپے فی کلو مہنگا

Jun 01, 2022 | 09:09:AM
یوٹیلیٹی سٹورز،قیمتوں،اضافہ
کیپشن: یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 213 اور گھی کی قیمت میں 208 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 یہ بھی پڑحیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 208 روپے فی کلو تک اضافہ جبکہ مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک کر دی گئی اور کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے۔