حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

Jun 01, 2022 | 08:53:AM
پیٹرولیم مصنوعات،قیمتوں،اضافہ
کیپشن: آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 179 روپے 86 پیسے پر برقرار رہیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

 وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 179 روپے 86 پیسے پر برقرار رہیں گی۔

 یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی حلقوں کی تعدادکم کردی گئی

وزارتِ خزانہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 155 روپے 56 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 148 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رہیں گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں یک دم 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔