پاکستان میں تیار کردہ کورونا ویکسین لانچ کر دی گئی

Jun 01, 2021 | 23:17:PM
پاکستان میں تیار کردہ کورونا ویکسین لانچ کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پاکستان میں تیار ویکسین "پاک ویک" کو لانچ کر دیا گیا ہے، ویکسین چین سے درآمد سائنو ویک کے خام مال سے تیار کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت کورونا وائرس کی حفاظتی ویکسین پاک ویک کو 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کیلئے لانچ کی گئی ہے۔ پاک ویک ویکسین قومی ادارہ صحت میں تیار کی گئی ہے جس کا خام مال اور تکنیکی صلاحیت چین نے فراہم کی ہے۔
وزارت قومی صحت نے ابتدائی طورپر قومی ادارہ صحت کو پاک ویک کی تیس لاکھ ڈوز تیار کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ پاک ویک کی مینوفیکچرنگ ، پیکنگ اور میٹریل قومی ادارہ صحت میں تیار کیا گیا ہے۔
پاک ویک لانچنگ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ہر مشکل میں سے آسانی نکلتی ہے۔ اس موجودہ مشکل میں سے آسانیوں کے راستے بڑے واضع نظر آ رہے ہیں۔ اس موجودہ چیلنج میں ہمارا دوست چین پاس ہی نظر آیا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ خام مال سے ویکسین بننا اتنا سادہ مرحلہ نہیں ہے۔ کوالٹی ایشورنس اور معیار کو برقرار رکھنے کے لئے بڑی باریک بینی سے کوشش کرنی ہوتی ہے۔ ویکیسن کی پیداوار کا عمل بتدریج آگے بڑھتا ہے۔ یہ ایک اہم قدم ہے جس کے بعد ویکیسن کی مکمل پیداوار چند سال تک پاکستان میں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اب این آئی ایچ کی اگلی چھلانگ لگانے کا وقت آ گیا ہے۔ نئے قوانین کے تحت 7 بڑے اہم ادارے این آئی ایچ میں بنائے جائیں گے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ این آئی ایچ کی کارکردگی پر قوم کو فخر ہے۔ قوموں کی ترقی میں پڑھے لکھے افراد کا کردار بہت اہم ہے۔ وفاق تمام صوبوں کے ساتھ مل کر صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے 60 ارب روپے خرچ کر رہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کے حالات دوسرے ممالک سے کافی بہتر ہے۔ این سی او سی نے صوبوں کے ساتھ مل کر بہت اہم کردار ادا کیا۔ ہمارے خطے میں بھارت کو آ کسیجن کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ کورونا کی شدید صورتحال میں ہنگامی بنیادوں پر 2 ہزار بیڈز کا انتظام کیا۔
انہوں نے مزیدکوئی بیماری فیملی اور مذہب کو نہیں دیکھتی ، مسائل کے حل کیلئے فوری فیصلے کرنے جا رہے ہیں۔کورونا وائرس پوری دنیا کے لئے بہت بڑا چیلنج تھا، اللہ کا کرم رہا دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں صورتحال بہتر رہی۔
یہ بھی پڑھیں: گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز ۔۔سکول کب تک بند رہیں گے ؟ جانئے