گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز ۔۔سکول کب تک بند رہیں گے ؟ جانئے 

Jun 01, 2021 | 17:29:PM
 گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز ۔۔سکول کب تک بند رہیں گے ؟ جانئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بلوچستان کے گرم علاقوں کے سکولوں میں آج سے موسم گرما کی تعطیلات کاآغاز ہو گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر سکولز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے گرم علاقوں میں سکولز موسم گرما کی تعطیلات کے سلسلے میں آج سے بند ہو گئے ہیں ، گرمیوں کی چھٹیاں 31 جولائی تک جاری رہیں گی ۔
کورونا سے ہونے والے تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کیلئے موسم گرما کی تعطیلات میں پندرہ دن کی کمی کی گئی ،بلوچستان کے سرد علاقوں میں موسم گرما کی مختصر تعطیلات منسوخ کر دی گئی ہیں ،بلوچستان کے تقریبا 17 اضلاع سمرز اور 16 اضلا ع ونٹر زون میں آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع