سنجے دت والدہ کی سالگرہ پر جذباتی،میڈیا پر خصوصی پیغام شیئر 

Jun 01, 2021 | 15:21:PM
سنجے دت والدہ کی سالگرہ پر جذباتی،میڈیا پر خصوصی پیغام شیئر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بالی ووڈ اداکار سنجے دت اپنی مرحومہ ماں نرگس دت کو ان کی 92 ویں سالگرہ کے موقع پر یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور ماں کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام شیئرکیا ہے۔

اداکار سنجے دت نے انسٹاگرام پر اپنی مرحومہ والدہ کی چند یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔سنجے دت نےماں کی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ جیسا دوسرا کوئی نہیں ہے۔ سالگرہ مبارک ہو ماں‘

View this post on Instagram

A post shared by Sanjay Dutt (@duttsanjay)

اداکار سنجے دت کی پوسٹ پر سب سے پہلا کمنٹس ہی ان کی بیٹی ترشالا دت نے کیا جس میں اپنی محبت کا اظہار کیا۔اداکار سنجے دت کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر مداح بہت پسند کررہے ہیں، صرف 4 گھنٹوں میں اس پوسٹ کو 2 لاکھ 96 ہزار کے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    اداکارہ نرگس کا آج 92 واں یوم پیدائش