اداکارہ نرگس کا آج 92 واں یوم پیدائش

Jun 01, 2021 | 09:50:AM
اداکارہ نرگس کا آج 92 واں یوم پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بالی ووڈ  کے اداکار سنجے دت کی والدہ اور اداکار سنیل دت کی اہلیہ اداکارہ نرگس کا آج 92 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔ان کے لاکھوں مداح آج بھی انکی بہترین اداکاری کو یاد کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  کنیز فاطمہ راشد عرف نرگس  یکم جون 1929 کو کلکتہ شہر میں پیدا ہوئیں ۔فلموں کی مشہور اداکارہ نرگس نے تقریبا چار دہائی تک اپنی متاثر کن اداکاری سے ناظرین کومسحور کئے رکھا۔بچپن میں وہ اداکارہ نہیں بلکہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں۔ان کی ماں جدن بائی کے اداکارہ اور فلم ساز ہونے کی وجہ سے گھر میں فلمی ماحول تھا۔اس کے باوجود بچپن میں نرگس کی اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ان کی تمنا ڈاکٹر بننے کی تھی جبکہ ان کی ماں چاہتی تھیں کہ وہ اداکارہ بنیں۔ایک دن نرگس کی ماں نے ان سے سکرین ٹیسٹ کے لئے فلم ساز اور ڈائریکٹر محبوب خان کے پاس جانے کو کہا۔چونکہ نرگس فلموں میں جانے کی خواہش مند نہیں تھیں اس لئے انہوں نے سوچا کہ اگر وہ سکرین ٹیسٹ میں فیل ہو جاتی ہیں تو انہیں اداکاری نہیں کرنی پڑے گی۔ سکرین ٹیسٹ کے دوران نرگس نے غیرارادی طور پر ڈائیلاگ کی ادائیگی کی اور سوچا کہ محبوب خان انہیں سکرین ٹیسٹ میں فیل کر دیں گے لیکن ان کا یہ خیال غلط نکلا اور محبوب خان نے 1943 میں اپنی فلم ’تقدیر‘کے لئے بطور اداکار انہیں منتخب کرلیا ۔

اداکارہ نرگس نے متعدد بھارتی فلموں میں کام کیا جن میں مدر انڈیا، شری 420، آوارہ، برسات، چوری چوری ، انداز، آگ ، میرا نام، تقدیر، دیدار، میلہ ، اناڑی اور بابل شامل ہیں ۔ اداکارہ نرگس 3 مئی 1981 کو ممبئی میں انتقال کر گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا : مزید 71افراد انتقال کر گئے، مثبت کیسز کی شرح کم ہو گئی