کورونا :مزید 71افراد انتقال کر گئے، مثبت کیسز کی شرح میں کمی

Jun 01, 2021 | 08:57:AM
کورونا :مزید 71افراد انتقال کر گئے، مثبت کیسز کی شرح میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موذی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید 71افراد انتقال کر گئے اور 1 ہزار 771 نئے کیسز  سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.71 فیصد رہی۔

تفصیلات کےمطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 850 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ21 ہزار 824 ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 57 ہزار 336ہے اور 8 لاکھ 44 ہزار 638 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار39افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار39، خیبرپختونخوا 4 ہزار 79، اسلام آباد 762، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 280اور آزاد کشمیر میں 544 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار527، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 32 ہزار822، پنجاب 3 لاکھ40 ہزار 110، سندھ 3 لاکھ 18 ہزار579، بلوچستان 25 ہزار218، آزاد کشمیر 19 ہزار250 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 588 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار ۔۔۔پنجاب میں طوفان اور بارشوں نے تباہی مچا دی،11 افراد جاں بحق