میری ساکھ کو نقصان کیوں پہنچایا، علی عظیم آفریدی کا بابر سلیم سواتی کو 10کروڑ ہرجانے کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) صوبائی اسمبلی کے سابق مشیر علی عظیم آفریدی نے ساکھ کو نقصان پہنچانے پرسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو 10کروڑ ہرجانے کا نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق علی عظیم آفریدی جو کہ وکیل بھی ہیں ، انہوں نے نوٹس میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرے خلاف پریس ریلیز جاری کی گئی جس سے ساکھ کو نقصان پہنچا، سپیکر نے بے بنیاد الزامات لگا کر کیریئر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے قانونی معاون کے عہدے سے از خود استعفیٰ دیا، سپیکر نے الزام عائد کیا کہ میں سابقہ حکومت کے لیے کام کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے تعینات کیا ہے، جو کہ غلط ہے ۔
علی عظیم آفریدی نے نوٹس میں مزید بتایا ہے کہ سپیکر نے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا بھی الزام عائد کیا جو مکمل غلط ہے، انہوں نےسپیکر کے پریس سیکرٹری کو بھی 10 کروڑ کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش: 3 اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہو گئے