سینئر اداکار انور اقبال بلوچ کراچی میں انتقال کرگئے

Jul 01, 2021 | 17:37:PM
سینئر اداکار انور اقبال بلوچ کراچی میں انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینئر اداکار انور اقبال بلوچ کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان  کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء بیت المکرم مسجد حسین اسکوئر میں ادا کی جائے گی اور میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

 انور اقبال پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار  تھے جنہوں نے اردو اور سندھی کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔وہ  پاکستان کے ایک تجربہ کار ٹیلی ویژن اداکار اور ہدایتکار تھے، جنہوں نے سپر ہٹ پاکستانی ڈرامہ سیریز “شمع” سے شہرت حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے 1980 کی دہائی کے اوائل میں نسیم حجازی کے ناول “آخری چٹان” میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر گردش کررہی تھی جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹے نہایت کمزور نظر آرہے ہیں۔ ان کے اہلخانہ نے اداکار کی جلد صحت یابی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔پنجاب کی موجودہ حکومت نے گزشتہ سال مارچ 2019میں اداکار انور اقبال کی فنی خدمات کے اعتراف میں تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا تھا۔ آرٹس کونسل کراچی اور الحمراء آرٹس کونسل لاہور کے تعاون سے منعقد کی جانے والی تقریب میں کراچی سے اسلم محمود دہلوی ،ثاقب اسلم، آرکے نیر، راجہ ناصر، ایم الیاس، قیصر جاوید اور سلیم گڈو نے بھی خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:حمزہ علی عباسی نے لڑکی کو پروپو ز کیا تو آگے جوہوا جان کر آپ کی بھی ہنسی چھو ٹ جا ئیگی