نئے سال پر سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ،ڈالربھی مزیدسستا

Jan 01, 2026 | 10:11:AM
نئے سال پر سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ،ڈالربھی مزیدسستا
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن)نئے سال کے پہلے روزپاکستان اسٹاک ایکسچنج میں نیا ریکارڈبن گیااورہنڈریڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی بار  176658 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبارکے آغازپرہی تیزی ریکارڈکی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس 2604 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 176658 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 دوسری جانب سال 2025کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی کمی ہوگئی اور انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:بارہ ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر مکمل پابندی عائد
 کرنسی ڈیلرز کے مطابق گزشتہ 70 دن سے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ایک یا 2 پیسے سستا ہورہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت281روپے 15 پیسے ہے۔