غیر قانونی بولنگ ایکشن، آئی سی سی نے آل راؤنڈر پر پابندی عائد کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے امریکا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر اِسانی واگھیلا کے بولنگ کرانے پر پابندی عائد کردی،آل راؤنڈر پر یہ پابندی غیر قانونی بولنگ ایکشن کے باعث عائد کی گئی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے یہ فیصلہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائر میں آئر لینڈ کے خلاف میچ میں میچ آفیشلز کی شکایت پر کیا گیا۔
آئی سی سی کے ایونٹ پینل نے پاپوا نیو گنی کے خلاف کھیلے گئے اگلے میچ میں اِسانی واگھیلا کے بولنگ ایکشن کا جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ ان کا ایکشن غیر قانونی ہے۔
ان پر یہ پابندی اس وقت تک عائد رہے گی جب تک وہ اپنا بولنگ ایکشن ٹھیک کر کے دوبارہ ٹیسٹ نہیں دے دیتیں۔
20 سالہ میڈیم پیسر گیند باز نے اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو 2021 جبکہ ایک روزہ میچز کا ڈیبیو 2024 میں کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان ورلڈ کپ کھیلے گا لیکن بھارت کے ساتھ نہیں کھیلے گا، پاکستان کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا