ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2026 :پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کر دیا

Feb 01, 2026 | 19:40:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2026 :پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ کپ  میں بھارت اور آئی سی سی کے جانبدارانہ رویہ پر احتجاج کرتے ہوئے بڑا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان نے بھارتی ٹیم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ 

پاکستان کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے جائے گی لیکن ایونٹ میں بھارت کی ٹیم کے ساتھ میچ نہیں  کھیلے گی۔؎

پاکستان کرکت بورڈ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان کی ٹیم سری لنکا جا کر ورلڈ کپ کھیلے گی۔ لیکن پی سی بی کے ترجمان نے واضح کیا کہ  پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ 

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کا میچ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں  15 فروری کو رکھا گیا تھا۔

پاکستان  کرکٹ بورڈ نے بھارت کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ  بنگلہ دیش کے ساتھ بھارت اور آئی سی سی کے جانبدارانہ اور متعصبانہ سلوک کی بنیاد پر  پاکستان کی حکومت کے مشورہ کے ساتھ کیا ہے۔ 

اس معاملہ کی ابتدا پاکستان میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی  کے انعقاد کے وقت اس پر وقار عالمی کرکٹ ایونٹ کو خراب کرنے کی بھارتی سازش سے ہوا تھا۔ بھارت نے  پاکستان مین انٹرنیشنل کرکٹ کی طویل عرصہ کے تعطل کے بعد دھوم دھام کے ساتھ واپسی کی راہ میں روڑے اٹکانے کے لئے پاکستان مین سکیورٹی کا جھوٹا  عذر بنا کر اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کیا اور آئی سی سی نے خود پاکستان کا وزٹ کر کے سکیورٹی انتظامات کو شاندار قرار دینے کے بعد بھارت کے تعصب  اور سازش پر مبنی مؤقف کو اکاموڈیٹ کر کے پاکستان کو مجبور کیا کہ وہ آئ یسی سی چیمپئینز ٹرافی کے میزبان کی حیثیت سے بھارت کے لئے میچ دبئی میں رکھے۔ آئی سی سی کے اس دباؤ کے جواب میں پاکستان نے اس وقت یہ شرط منوائی کہ بھارت کی طرح پاکستان بھی بھارت مین ہونے والے کسی آئی سی سی ایونٹ میں کھیلنے کے لئے ٹیم کو انڈیا نہین بھیجے گا اور پاکستان کے میچوں کا انتظام بھارت سے باہر کروایا جائے گا۔ 

پاکستان کو اپنی میزبانی مین ملک کے اندر تمام انتظامات عالمی معیار کے مطابق کر لینے کے بعد  چیمپئینز ٹرافی کے کئی میچ، سیمی فائنل اور حتیٰ کہ فائنل بھی دبئی میں کروانا پڑے تھے۔ اس کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے بھارت نہیں گئی اور سری لنکا کے بارشوں سے بھرے ماحول میں اپنے میچ کھیلے۔ اب پاکستان کی ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو جانے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر چکی تھی، گرین شرٹس گزشتہ مہینے کولمبو جا کر وہاں کی کنڈیشنز میں سری لنکا کے ساتھ ٹی ٹوینٹی سیریز بھی کھیل آئے تھے۔ اب آسٹریلیا کے ساتھ ٹی ٹوینٹی سیریز بھی کھل لی لیکن بھارت اور آئی سی سی کے بنگلہ دیش کے ساتھ تعصب بھرے رویئے پر احتجاج کرتے ہوئے پاکستان نے آج بھارت کے میچ کا بائیکاٹ کر دیا۔

بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو بھارت میں مخصوص سیاسی عناصر کی  پیدا کردہ تعصب بھری فضا مین سکیورٹی کا حقیقی مسئلہ درپیش ہے۔ بنگلہ دیش نے اپنے کھلاڑیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے بھارت سے باہر اپنے میچ فکس کرنے کا مطالبہ کیا۔ آئی سی سی اور بھارت نے اس مطالبہ کو ماننے کی بجائے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ایونٹ سے ہی الگ کر دیا۔