پیسے جمع کرانے کے باوجود حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کیلئے خوشخبری

Aug 01, 2025 | 19:45:PM
پیسے جمع کرانے کے باوجود حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کیلئے خوشخبری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیسے جمع کرانے کے باوجود رواں برس حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کیلئے خوشخبری آگئی۔

ذرائع کے مطابق حج سے محروم رہ جانے والے عازمین انہی پیسوں میں آئندہ برس حج کرسکیں گے، پرائیویٹ حج آپریٹرز ہوپ نے وزارت مذہبی امور کو یقین دہانی کرا دی ہے، پرائیویٹ آپریٹرز عازمین سے کوئی اضافی رقم وصول نہیں کریں گے، ہوپ نے وزارت مذہبی امور کو یقین دہانی کرائی ہے کہ  آئندہ برس 25 سے 26 ہزار عازمین کو حج پر بھجوائے گی اس کی تصدیق وزیر مذہبی امور نے بھی کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روان سال رہ جانے والے عازمین کے 36 ارب روپے سعودی عرب میں ہیں، سعودی بینکوں میں پاکستانی عازمین کے 490 ملین ریال موجود ہیں، پرائیویٹ حج آپریٹرز عازمین سے کوئی اضافی رقم نہیں لیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال پرائیویٹ حج  آپریٹرز 63  کے کوٹے پر مکمل بکنگ نہیں کر سکے تھے جس کی وجہ سے 26 ہزار عازمین پیسے جمع کروانے کے باوجود حج نہیں کرسکے تھے اس معاملے پر سینیٹ کمیٹی نے وزارت مذہبی امور اور پرائیویٹ آپریٹرز کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:قاسم اور سلیمان نے ویزا کیلئے پاکستان ہائی کمیشن میں درخواست جمع کروا دی: علیمہ خان