قاسم اور سلیمان نے ویزا کیلئے پاکستان ہائی کمیشن میں درخواست جمع کروا دی: علیمہ خان

Aug 01, 2025 | 18:41:PM
قاسم اور سلیمان نے ویزا کیلئے پاکستان ہائی کمیشن میں درخواست جمع کروا دی: علیمہ خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیاہے کہ سلیمان اور قاسم نے چند روز قبل لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں ویزا کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان کا ایکس پر جاری پیغام میں کہنا تھا کہ ویزا درخواستیں پاکستان کے ہائی کمیشن لندن میں جمع کروائی گئی ہیں، پاکستانی سفیر نے بتایا وزارت داخلہ اسلام آباد سے منظوری کا انتظار ہے ، وزارت داخلہ سے منظوری کے بعد ویزا عمل مکمل کیا جائے گا۔

ہائی کمیشن لندن نے معاملے کی پیشرفت سے متعلق وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیاہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛ لاہور میں سموگ کے خلاف بڑا قدم، جدید اینٹی سموگ گنز پہنچ گئیں