لاہور میں سموگ کے خلاف بڑا قدم، جدید اینٹی سموگ گنز پہنچ گئیں

Aug 01, 2025 | 18:34:PM
لاہور میں سموگ کے خلاف بڑا قدم، جدید اینٹی سموگ گنز پہنچ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ دنیا کا پہلا آزمودہ  ’ڈسٹ سسپنشن سسٹم‘15جدید اینٹی  سموگ گنز کیساتھ لاہور پہنچ چکا ہے، جدید فوگ کینن باریک پانی کی دھند سے خطرناک فضائی ذرات کو زمین پر گرا کر ہوا صاف کرتے ہیں۔

مریم نوازشریف نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ  اینٹی  سموگ گنز لاہور میں نصب ایئرکوالٹی نیٹ ورک اور ماحولیات تحفظ فورس سے منسلک ہوں گی،آلودگی کی شدت بڑھنے پر اینٹی سموگ گنز خود کار طور پر فعال ہو جائیں گی، اینٹی سموگ گنز سسٹم سیٹلائٹ ڈیٹا،ڈرونز،کیوآر کوڈ   بھٹہ خشت اور اےآئی ٹریکنگ سسٹم سے منسلک ہو گا، اینٹی سموگ گنز ماحولیات کے تحفظ کے لئے انقلابی قدم ہے، ٹیکنالوجی، جدت اور شہریوں کی شمولیت کے ساتھ  سموگ کے خلاف جنگ جیتیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں : استحکام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ آ گیا