استحکام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ آ گیا

Aug 01, 2025 | 17:41:PM
استحکام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ آ گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)استحکام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ آ گیا ہے۔

 الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کر لیا ہے اور پارٹی کا اس حوالے سے سرٹیفکیٹ اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو پارٹی کا صدر برقرار رکھا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن 12 اور 13 جولائی 2025 کو منعقد ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پارٹی سے اس کا انتخابی نشان بلا واپس لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی