مزید بارشیں: محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

Aug 01, 2022 | 09:55:AM
محکمہ موسمیات،پنجاب،بارشیں، پیشگوئی، خبردار
کیپشن: نارووال اور لاہور میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:گرمیوں کی تعطیلات ختم: ملک بھر میں اسکول کھل گئے

 محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گجرات، سیالکوٹ، قصور، اوکاڑہ گوجرانوالہ، سرگودھا اور خوشاب میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق میانوالی، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی لپیٹ میں آسکتے ہیں جبکہ نارووال اور لاہور میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔