گرمیوں کی تعطیلات ختم: ملک بھر میں اسکول کھل گئے

Aug 01, 2022 | 09:42:AM
تعطیلات, سکولز, کھل, اسلام آباد, پنجاب, سندھ
کیپشن: انٹر کے امتحانات میں بھی متعدد کالجوں میں طلبہ و طالبات وقت پر نہ پہنچ سکے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) گرمیوں کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سندھ، پنجاب اور اسلام آباد میں اسکول کھل گئے، تاہم بچوں کی تعداد کم ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بچوں کی موج مستی اور سیر سپاٹے کا وقت ختم ہو گیا، آج سے کراچی سمیت ملک بھر میں اسکول کھل گئے، بچوں نے بھی بیگ پیک کر کے تیاری کر لی تاہم کچھ نجی اسکولوں نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

 کراچی میں متعدد نجی اسکولوں میں تعطیلات برقرار ہیں، نجی اسکول آنے والے بچوں کو واپس گھر بھیج دیاگیا، نارتھ ناظم آباد اور گلستان جوہر میں بیش تر اسکول بند ہیں۔

 کئی اسکولوں میں اساتذہ حاضر تھے لیکن والدین نے بارش میں بچوں کو اسکول نہ بھیجا، انٹر کے امتحانات میں بھی متعدد کالجوں میں طلبہ و طالبات وقت پر نہ پہنچ سکے۔