لودھراں۔۔ گھر کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق۔۔ 3  زخمی

Aug 01, 2021 | 14:55:PM
لودھراں۔۔ گھر کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق۔۔ 3  زخمی
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) لودھراں کے علاقے اڈا سکندری کے قریب گھر کی چھت گرگئی جس سے5 بچے جاں بحق جبکہ3 شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بچے کمرے میں ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ اچانک چھت گر گئی۔ ملبے تلے دبنے سے تمام بچے شدید زخمی ہو گئے، 5 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال منتقل کرنے سے قبل ہی دم توڑ گئے جبکہ 3 تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق بچوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر 2لڑکیاں قتل۔۔۔