غیرت کے نام پر 2لڑکیاں قتل۔۔۔

Aug 01, 2021 | 11:20:AM
غیرت کے نام پر 2لڑکیاں قتل۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )ٖفیصل آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر 2 لڑکیوں کو کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی  کہ فیصل آباد کے علاقے بھینس کالونی کے ایک گھر میں لڑکیوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں دفن کرنے کے لئے ضلع چنیوٹ کے علاقے بھوانہ منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس نےبروقت کارروائی کرتے ہوئے ورثا کو لاشیں دفن کرنے سے روک کر لاشیں قبضے میں لے لیں اور پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے ایک مقتولہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں اس کے ایک دیور اور دوسری مقتولہ لڑکی کے والد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا اور فرار ہونے والے دونوں ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  اندرون ملک فضائی سفر کرنےوالوں کیلئے اہم خبر