اندرون ملک فضائی سفر کرنےوالوں کیلئے اہم خبر

Aug 01, 2021 | 10:55:AM
 اندرون ملک فضائی سفر کرنےوالوں کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کورونا کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،آج سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اندرون ملک فضائی سفر پر پابندی لگادی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک پروازوں میں 18 سال یا زیادہ عمر کے ایسے افراد جن کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا وہ ہوائی جہاز میں سفر نہیں کر سکیں گے۔وفاقی وزیر  اسد عمر کے مطابق یکم اگست سے کم از کم ایک ڈوز لگوانے والے مسافر ہوائی جہاز پر سفر کر سکیں گے۔عوام کو اختیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آج بارش ہو گی یا نہیں۔۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی جانئے