اشرف کریم ڈھیڈی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد

Oct 31, 2025 | 17:26:PM
اشرف کریم ڈھیڈی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں اشرف کریم ڈھیڈی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے ضمانت بعد از گرفتاری  کی درخواست مسترد کردی،احتساب عدالت کے جج عبدالغفور کاکڑ نے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا ۔

عدالت نے منی لانڈرنگ سے متعلق استغاثہ کے دلائل اور شواہد کے پیش نظر درخواست مسترد کی۔

اشرف کریم ڈھیڈی نے ’’فورچون ایمپائر‘‘ اور ’’فورچون ریزیڈنسی‘‘ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی تھی۔

یاد رہے کہ نیب نے اشرف کریم ڈھیڈی کو ذرائع آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتارکیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:چلغوزے کی قیمت میں ریکارڈ کمی، 8 ہزار روپے کلو سستا ہو گیا