شاہ چارلس نے بھائی شہزادہ اینڈریو سے’ ’پرنس‘‘ کا لقب واپس لے لیا

Oct 31, 2025 | 08:53:AM
شاہ چارلس نے بھائی شہزادہ اینڈریو سے’ ’پرنس‘‘ کا لقب واپس لے لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانوی بادشاہ چارلس نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے پرنس کالقب واپس لیتے ہوئے شاہی رہائش گاہ بھی خالی کرنے کا حکم دیدیا۔
بکنگھم پیلس کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پرنس اینڈریو کوپرنس کے لقب سے نہیں بلکہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کے نام سے جانا جائے گا ، اب وہ شاہی رہائش گاہ رائل لاج سے منتقل ہو کر نجی رہائش اختیار کریں گے۔
بکنگھم پیلس کے بیان میں کہاگیا ہے کہ یہ اقدامات ضروری سمجھے گئے ہیں، رپورٹس کے مطابق بادشاہ چارلس نے یہ فیصلہ شاہی خاندان کی ساکھ کو محفوظ رکھنےکے لیے کیا ہے۔
یاد رہے کہ شہزادہ اینڈریو پر جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین سے تعلقات پر طویل عرصے سے تنقید جاری تھی اور کئی ہفتوں سے شہزادہ اینڈریو کو ان کی جیفری ایپسٹین سے دوستی اور جنسی اسکینڈل کے باعث شاہی خاندان سے الگ کرنے کا مطالبہ بڑھ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند
پرنس اینڈریو جنسی الزامات کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں ڈیوک آف یارک سمیت دیگر شاہی القابات سے دستبردار ہوگئے تھے۔
 پرنس اینڈریو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ اب بھی پرنس کے طور پر جانے جائیں گے لیکن وہ آئندہ اپنے شاہی خطابات استعمال نہیں کریں گے،تاہم بادشاہ چارلس نے آج ان سے پرنس کا لقب بھی واپس لے لیاہے۔