بھارت کے پاس اب بھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا ایک موقع ہے لیکن۔۔۔ شاہد آفریدی کا اہم ٹوئٹ

Oct 31, 2021 | 23:45:PM
انڈیا، چانس، سیمی فائنل
کیپشن: شاہد آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل بھی آگیا ہے۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دی ہے جس کے بعد ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کا مستقبل اگر مگر کا شکار ہوگیاہے۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ 'بھارت کے پاس اب بھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا ایک موقع ہے، لیکن اس نے ایونٹ میں اپنے دو بڑے میچ جس طرح کھیلے ہیں، اس کا سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنا ایک معجزے کے سوا کچھ نہیں ہوگا'۔

یہ بھی پڑھیں:  نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم کا سوشل میڈیا پر مذاق ،میمز وائرل