واپس آجائو ہم آئی پی ایل کھیلتے ہیں،  شرمناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم کا سوشل میڈیا پر مذاق ،میمز وائرل

Oct 31, 2021 | 23:30:PM
بھارت،نیوزی لینڈ،ٹی ٹونٹی ،ورلڈ کپ
کیپشن: بھارت کی ہار کے بعد میمز وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)  سوشل میڈیا صارفین نے میمز کے ذریعے انڈین ٹیم کا مذاق بنانا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ سے آٹھ وکٹوں سے شکست کھائی۔ نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد اب بھارت کا سیمی فائنل تک پہنچنے کا خواب شرمندہ تعیبر ہونا مشکل نظر آرہا ہے۔ بھارت کو اپنے پہلے میچ میں پاکستان سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ سے شکست کےبعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بڑا اعلان کر دیا

کسی منچلے سوشل میڈیا صارف نے باڈی بلڈر کی تصویر کے ذریعے بھارتی ٹیم کی اشتہارت اور کھیل کے میدان میں پرفارمنس کو واضح کیا ہے۔ 

ایک صارف نے یوسین بولٹ کی تصویر کے ذریعے بھارتی سکور کا مذاق اڑیا۔

ایک صا رف نے عامر خان کی مشہور  بھارتی فلم لگان کی تصویر لگا کر لکھا ہے کہ یہ ٹیم موجودہ بھارتی ٹیم سے بہتر تھی۔

بھارتی کوچ روی شاستری کی تصویر لگا کر لکھا گیا ہے کہ گزشتہ میچ کی جھلکیاں کس نے لگادی ہیں؟

کسی صا رف نے ویرا ت کوہلی کی اہلیہ کی تصویر لگاکر لکھا،واپس آجا ئو گھر ہم اپنا آئی پی ایل کھیلتے ہیں۔

ایک صارف نے جہاز پر بھارتی کھلاڑیوں کی تصاویر لگا کر صورتحال کو واضح کرنے کی کوشش کی ہے۔