حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے شہریوں کو بڑی سہولت دے دی

May 31, 2023 | 18:41:PM
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے شہریوں کو بڑی سہولت دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سےشہریوں کو بڑی سہولت دے دی گئی، حکومت کی جانب سے احکامات کے بعد پنجاب بھر میں اب شہری صوبہ بھر کے کسی بھی لائسنسنگ سنٹر یا خدمت مرکز سے اپنا لائسنس بنوا سکیں گے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ سے قبل شہری لرننگ لائسنس تو صوبہ بھر سے بنوا سکتے تھے لیکن لائسنس صرف متعلقہ اضلاع سے بنوایا جاسکتا تھا۔ لیکن اب حکومتی مراسلے کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سےشہریوں کو بڑی سہولت دے دی گئی ہے، حکومت کی جانب سے احکامات کے بعدپنجاب بھر میں اب شہری صوبہ بھر کے کسی بھی لائسنسنگ سنٹر، خدمت مرکز سے اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گے،  شہری کسی بھی ڈارئیونگ لائسنس مرکز پر آئیں عملہ رینیول اور اجرا کا پابندہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: محکمہ معدنیات کے ٹھیکوں میں بدعنوانی، اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعلی پنجاب نے لائسنس بنوانے کے عمل کو آسان بنانے کے کسی بھی جگہ لائسنس بنوانے اور اجرا کاحکم دیا تھا۔ اس حکم کی تکمیل کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام اضلاع کے ٹریفک سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔