اداکارہ مایا علی بھی مریم نواز کے نقش قدم پر چل نکلیں

May 31, 2023 | 15:49:PM
 اداکارہ مایا علی نے لوڈ شیڈنگ کے باعث فرائینگ پین سے کپڑے استری کرنے کی ویڈیو شیئر کر دی۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ مایا علی نے لوڈ شیڈنگ کے باعث فرائینگ پین سے کپڑے استری کرنے کی ویڈیو شیئر کر دی۔  

اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہے۔

اس ویڈیو میں مایا کو اپنے باورچی خانے میں فرائینگ پین کو چولہے پر گرم کر کے اس سے اپنی ٹی شرٹ استری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

مایا علی نے بغیر نام لیے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسٹوری پر لکھا کہ ’جب 8 گھنٹوں سے بجلی نا ہو باقی آپ سمجھدار ہیں‘۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی نامور  اداکاراؤں کی ڈانس ویڈیو، سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں جبکہ کئی صارفین نے مایا کی اس اسٹوری کو مریم نواز کے فرائینگ پین سے کپڑے استری کرنے والے بیان پر مزاحیہ ردِعمل قرار دیا۔

 یاد رہے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ جیل میں فرائنگ پین سے کپڑے استری کرتی رہیں ۔ان کی اس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔