اسلام آباد: تاجر قتل کیس میں پیشرفت،5افراد گرفتار

Mar 31, 2026 | 12:17:PM
اسلام آباد: تاجر قتل کیس میں پیشرفت،5افراد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) اسلام آباد میں معروف تاجر عامر اعوان کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی، پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے مقتول کی بیوی اور سکیورٹی گارڈز کے بیان بھی ریکارڈ کا حصہ بنا لیے، حراست میں لیے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد سے تحقیقات جاری ہیں، ابھی ملزمان کے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ ٹاؤن میں معروف تاجر کو گھر میں گھس کر قتل کیا گیا، تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نےمقتول عامرصفدراعوان کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

 یہ بھی پڑھیں:فخر زمان پابندی۔۔؟کھیل کی دنیا سے بڑی خبر

ایف آئی آر کے مطابق عامراعوان اپنےفارم ہاؤس پربیڈ روم میں موجود تھے، اہلیہ کا کہنا ہے ان کی آنکھ کھلی تو دیکھا کہ تین ڈاکو ان کے شوہر سے ہاتھا پائی کررہےتھے جبکہ دو ڈاکو اسلحہ تھامے کمرے سے باہر کھڑے تھے، اسی دوران ملزمان نے فائرنگ کرکےعامراعوان کو شدید زخمی کردیاجو ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔

مدعیہ کےمطابق ڈاکو ان کے سکیورٹی گارڈز سے بندوق اورموبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، اہلخانہ سامنے آنے پر ملزمان کو پہچان سکتے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی کلاشنکوف پکڑے ڈاکوؤں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، تفصیلات سب کے سامنے رکھیں گے، پہلے بھی اسلام آباد میں قتل اورڈکیتی کی وارداتوں کے 100 فیصد ملزمان کو پکڑا گیا، اس واقعہ میں ملوث لوگوں کو بھی جلد پکڑیں گے۔