کراچی: مبینہ پولیس مقابلے،6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Mar 31, 2024 | 11:37:AM
 کراچی میں رات گئے مختلف پولیس مقابلوں کے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ زیب آگاہ) کراچی میں رات گئے مختلف پولیس مقابلوں کے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس مقابلے کورنگی اللہ والا ٹاؤن، نیوکراچی انڈسٹریل ایریا،ڈاکس،مچھرکالونی اور رضویہ سوسائٹی میں ہوئے۔  ملزمان سے اسلحہ، موٹرسائیکلیں اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
کورنگی اللہ والا ٹاؤن، مخدوم سوسائٹی میں اینٹی وائیلینٹ کرائم سیل کا ڈاکوئوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،3پستول اور 2موٹرسائیکلیں برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزمان میں ذوالفقار،عبدالزاق اور انور علی شامل ہیں۔ کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا ،خمیسو گوٹھ میں پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ساتھی فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم عبدالغفار سے پستول،4موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئے۔
ڈاکس پولیس کا مچھر کالونی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ساتھی فرار۔ گرفتارملزم کے قبضے سے اسلحہ،،موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔ رضویہ سوسائٹی، حیدری امام بارگاہ کے قریب پولیس کا ڈاکووں دو طرفہ فائرنگ میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،ساتھی فرار، گرفتار ملزم کی شناخت احسن اور فرار ہونے والے کی حارث سے ہوئی۔ گرفتار ڈاکو سے پستول،موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی گئی۔

مزید پڑھیں: ایل پی جی مافیا کے وارجاری، سرکاری قیمت میں بلا جواز اضافہ
دوسری جانب میٹروول مالاکنڈ کالونی میں گھر میں ایک شخص نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔ جاں بحق شخص کی شناخت30سالہ واحد کے نام سے ہوئی، لعش ضابطے کی کارروائی ک ےلیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ریسکیو ذرائع  گلشن معمار اسکیم 33 گھر سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے، مرنے والی خاتون کی شناخت29سالہ صائمہ زوجہ نواز علی کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔