’ٹرمپ نے سچ کہا ہے،بھارتی معیشت مردہ ہے‘راہول گاندھی کاامریکی صدر کے بیان سے اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) امریکی صدر کےبھارتی معیشت کو ’’مردہ ‘‘ قرار دینے پر راہول گاندھی کا موقف بھی سامنے آگیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سچ کہا ہے کہ بھارتی معیشت مردہ ہے۔
گزشتہ روز امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو ’’مردہ‘‘ قرار دیا اور بھارت پر 25 فیصد ٹیرف کے ساتھ ساتھ روس کے ساتھ تعلقات پر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا ۔
اپوزیشن رہنماؤں نے اِسے مودی حکومت کی ناکام خارجہ اور معاشی پالیسی سے تعبیر کیا جبکہ بھارتی معاشی تجزیہ کاروں کی طرف سے سخت مایوسی کا اظہار کیا۔
اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ ’’ ٹرمپ نے سچ کہا ہے، بھارتی معیشت مردہ ہے اور اگر یہ بات کسی کو نہیں معلوم تو وہ ملک کے وزیراعظم اور وزیر خزانہ ہیں‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایک حقیقت کو بیان کیا ہے، مودی صرف صنعتکار گوتم اڈانی کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں،آج بھارت کے سامنے اصل مسئلہ یہ ہے کہ حکومت نے ہماری معیشت، دفاع اور خارجہ پالیسی کو تباہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈالر کی بے قدری جاری، روپے کی قدر میں اضافہ