ڈالر کی بے قدری جاری، روپے کی قدر میں اضافہ
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے سستاہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر 282.95 روپے سے کم ہوکر 282.87 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 285 روپے 50 پیسے،یو اے ای درہم 77.70 روپے،سعودی ریال 76 روپے پر برقرار رہا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 3.32 روپے سستا ہوکر 326.50 روپے،برطانوی پاؤنڈ 2.78 روپے سستاہوکر 378.80 روپے تک گرگیا ۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات سے قبل ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی