اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کر دی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپے 74 پیسے فی کلو کمی کر دی گئی ہے اور 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 209روپے 24 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔
اوگرا نے بتایا کہ اگست کے لیے گھریلو سلینڈر کی قیمت 2541 روپے 36 پیسے مقرر کردی گئی ہے جبکہ جولائی میں گھریلو سلینڈر کی قیمت 2750روپے 60پیسے تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 233روپے مقرر تھی تاہم اگست کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 215روپے 36پیسے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی