وہیل چیئر ہی کرکٹ چھڑوا سکتی ہے: شعیب ملک

Jul 31, 2025 | 11:30:AM
وہیل چیئر ہی کرکٹ چھڑوا سکتی ہے: شعیب ملک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے ایک بار پھر اپنے کرکٹ کے جذبے اور عزم کو دہرایا اور واضح طور پر کہا کہ وہ فی الحال ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہے۔

ورلڈ لیجنڈز لیگ میں آسٹریلیا چیمپئنز کے خلاف پاکستان چیمپئنز کی شاندار فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے اپنی فٹنس، نظم و ضبط اور کھیل سے محبت پر زور دیا۔

شعیب ملک نے کہا کہ میں بھرپور نیند لیتا ہوں، صحت مند غذا کا استعمال کرتا ہوں۔

 مجھے اب بھی گراؤنڈ میں واپس آ کر کھیلنے کا لطف آتا ہے اور میں اپنی کرکٹ سے محبت کرتا ہوں، یہی میری فٹنس کا راز ہے۔

ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر 43 سالہ کرکٹر نے بےباک انداز میں کہا کہ میں کرکٹ تب تک کھیلوں گا جب تک میں وہیل چیئر پر نہ بیٹھ جاؤں۔

شعیب ملک کے اس بیان نے شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے اور سوشل میڈیا پر ان کے جذبے کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

تجربہ، فٹنس اور مستقل مزاجی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے شعیب ملک اس وقت بھی بھرپور فارم میں نظر آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:لیجنڈز کرکٹ لیگ: بھارت کا سیمی فائنل کھیلنے سے انکار، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا