لیجنڈز کرکٹ لیگ: بھارت کا سیمی فائنل کھیلنے سے انکار، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

Jul 31, 2025 | 10:40:AM
لیجنڈز کرکٹ لیگ: بھارت کا سیمی فائنل کھیلنے سے انکار، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) 2025 نے ڈرامائی موڑ لے لیا۔

ڈبلیو سی ایل کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کرنے والی انڈین لیجنڈز ٹیم نے اب سیمی فائنل میں بھی گرین شرٹس کا سامنا کرنے سے انکار کر دیا۔

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 31 جولائی کو پاکستان چیمپئنز اور انڈیا چیمپئنز کے درمیان برمنگھم میں شیڈول تھا۔

تاہم، یہ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان فائنل میں پہنچ گیا جہاں ٹائٹل کے مقابلے کے لیے اس کا مقابلہ یا تو جنوبی افریقہ یا آسٹریلیا سے 2 اگست کو ہوگا۔

 اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ڈبلیو سی ایل انتظامیہ نے بھی بھارت کے سیمی فائنل سے دستبرداری کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔

مزید پڑھیں:ورلڈ ٹیم سکواش میں پاکستان کا سفر تمام