ورلڈ ٹیم سکواش میں پاکستان کا سفر تمام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیاہے۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 0-2 سے شکست دے دی۔
پاکستان کے عبداللہ نواز اور انس علی شاہ کو اپنے میچز میں سٹریٹ شکست ہوئیں۔
پہلے سنگل میں ڈائلان رابرٹرس نے انس کو 11-7 ،11-6، 11-5 سے ہرایا پھر عبداللہ نواز کو ایلکزینڈر براڈ برج نے 14-12 ،11-2، 11-9 سے شکست دی۔
واضح رہے کہ ورلڈ جونیئر کے انفرادی مقابلوں میں بھی پاکستان کی پرفارمنس مایوس کن رہی تھی۔
مزید پڑھیں:جرمن خاتون کوہ پیما پاکستان میں مہم جوئی کے دوران جان کی بازی ہار گئی