کراچی سے گوادر کیلئے مزید دو پروازیں بحال ہوگئیں

 پروازوں میں اضافہ وزیراعظم کے کاروبار دوست وژن کا عملی اظہار ہے،وفاقی وزیربحری امور

Jul 31, 2025 | 10:00:AM
کراچی سے گوادر کیلئے مزید دو پروازیں بحال ہوگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ) گوادر کیلئے مزید دو پروازیں بحال ہوگئیں۔
گوادرکے لئے پروازیں وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی کاوشوں سے بحال ہوئی ہیں،  پی آئی اے کی کراچی سے گوادرکے لئے نئی پروازیں اگست کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گی۔
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فضائی رابطے میں توسیع ناگزیر ہے،صرف ایک پرواز چل رہی تھی، پروازوں کا اضافہ اہم پیش رفت ہے،پروازوں کی بحالی وزیراعظم کے کاروبار دوست وژن کا عملی اظہار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا
 جنید انوارکاکہناہے کہ گوادر فری زونز کی فعالی میں بہتر فضائی رسائی بنیادی حیثیت رکھتی ہے،فضائی سہولیات سے سرمایہ کاری اور تجارت کے مواقع بڑھیں گے،تاجر برادری، پورٹ عملے اور لاجسٹکس سیکٹر کو سہولت دینا حکومت کی ترجیح ہے،سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے فضائی روابط ناگزیر ہیں،پروازوں کا اضافہ گوادر میں معاشی ترقی کا نیا باب ہے۔