پاکستان نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کردیا گیاہے۔
پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق سیٹلائٹ چین کے ژچانگ سینٹر سے راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے، زرعی نگرانی اور ماحولیاتی تجزیے کے شعبوں میں انقلاب برپا کرے گا۔
سیٹلائٹ سی پیک، علاقائی منصوبہ بندی اور قدرتی وسائل کے انتظام کے منصوبوں کی نگرانی کرے گا۔
یہ سیٹلائٹ نقل و حمل کے نیٹ ورکس اور جغرافیائی خطرات کی نشاندہی بھی کرے گا۔
یہ پاکستان کا دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہے۔ پہلاریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 2018 میں چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بھیجا گیا تھا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق اس وقت پاکستان کے 5سیٹلائٹ خلا میں موجود ہیں۔