کسی کو ڈالر پر حملہ نہیں کرنے دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کیا ہوتا ہے، یہ دیکھنا باقی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ہمارے دوست ہیں لیکن وہ ہمارے ساتھ زیادہ کاروبار نہیں کرتے۔
ٹرمپ نے بتایا کہ اس وقت بھارت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ ٹیرف وصول کرنے والا ملک ہے، تاہم اب وہ ٹیرف کی حد کم کرنے کے لیے تیار ہے۔
امریکی صدر نے واضح کیا کہ ہم کسی کو بھی ڈالر پر حملہ کرنے نہیں دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ یکم اگست ہمارے ملک کے لیے بہت بڑا دن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : سیکٹر جی نائن کے کارپوریٹ ٹیکس آفس میں آتشزدگی