کرک:ماں نے بیٹے اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی

Jul 31, 2024 | 21:33:PM
کرک:ماں نے بیٹے اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر بخاری )خیبر پختونخوا کے علاقے گڈی خیل میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، ماں نے کمسن بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ۔ 

تفصیلات کے مطابق کرک میں واقع ایک چھوٹے سے علاقے مونا خیل میں خاتون  گھریلو ناچاقی پر2 سالہ بیٹے اور 4 سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے گھریلوں ناچاقی پر پہلے اپنے بچوں پر فائرنگ کرکے قتل کیا پھر گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا،ریسکیو نے تینوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا،مقامی پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔