حکیم کے گریڈ 16 میں ترقی غیرقانونی قرار دینے کا حکم نامہ کالعدم قرار

Jul 31, 2023 | 20:10:PM
حکیم کے گریڈ 16 میں ترقی غیرقانونی قرار دینے کا حکم نامہ کالعدم قرار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے حکیم کی گریڈ 16 میں اپ گریڈیشن غیر قانونی قرار دینے کا حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے حکیم محمد ایوب کی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیلتھ سروسز نے نومبر 2018ء میں حکیموں کی گریڈ 16 میں اپ گریڈیشن غیر قانونی قرار دی۔ حکیموں کی گریڈ 15 سے 16 میں ترقی فنانس ڈپارٹمنٹ کے 2016ء کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں کی گئی۔ 2018ء میں ڈی جی ہیلتھ نے نوٹیفکیشن کا اطلاق حکیموں پر نہ ہونے کا حکم جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا

محمد ایوب نے محکمے کے روبرو نظر ثانی کی درخواست دائر کی جس کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ جنوری 2021ء میں ریٹائرمنٹ اور پنشن کیلئے اپلائی کرنے پر ایوب پر ترقی کی مد میں لیے گئے پیسے کا حساب دینے کا کہا گیا۔

ایوب کو جنوری 2016ء سے جنوری 2021ء کے دوران میں گریڈ 16 کی تنخواہیں واپس کرنے کا کہا گیا۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں ایوب کے پنشن جاری نہ کرنے کی تنبیہ بھی کی گئی۔ 

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ درخواست گزار نے مجاز حکام کی اجازت سے جو لیا وہ واپس نہیں لیا جا سکتا۔ عدالت نے درخواست گزار کے پنشن پیپرز کا مرحلہ 60 یوم میں کرنے کا حکم دے دیا۔