لاہور بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا

Jul 31, 2023 | 10:41:AM
لاہور بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا، کامیابی کا تناسب 74 فیصد رہا۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک سالانہ نتائج کے حوالے سے سپشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن آقا علی عباس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال  میٹرک میں بچوں کی کامیابی کا تناسب 74 فیصد رہا، پریس کانفرنس میں چیئر مین پروفیسر مرزا حبیب ، کنٹرولر امتحانات عرفان احمد اور سیکرٹری بورڈ بشرح بی بی بھی ہمراہ موجود  تھے ۔ 

جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں سال لاہور بورڈ کے تحت میٹرک امتحان میں 2 لاکھ 30 ہزار بچے شریک ہوئے ، جن میں سے ایک لاکھ 72 ہزار بچوں نے کامیابی حاصل کی،امتحان میں 57 ہزار کے قریب بچے امتحان میں فیل ہوگئے، امسال کامیابی کا تناسب 74 فیصد رہا۔

اپنا رزلٹ چیک کرنے کیلئے نیچے دی گئی ویب سائیٹ پر کلک کریں 

https://www.biselahore.com/