گوگل میپس میں چپکے سے بڑی تبدیلی کر دی گئی

Jul 31, 2023 | 00:27:AM
گوگل میپس میں چپکے سے بڑی تبدیلی کر دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گوگل میپس میں چپکے سے بڑی تبدیلی کر دی گئی جس سے نئے راستے تلاش کرنا اور آسان ہو جائے گا۔

گوگل نے اپنی مقبول ترین سروسز میں سے ایک میپس میں چپکے سے بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے، اب اینڈرائیڈ فون کی مدد سے صارفین راستوں کو باآسانی تلاش کر سکیں گے, صارفین کو بس یہ کہنا ہوگا کہ وہ کہاں جانا چاہتے ہیں جس کے بعد نیا اور پہلے سے بہتر گوگل اسسٹنٹ تیزی سے راستوں کی نشاندہی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دشمن ملک کے سربراہ کیلئے صحت یابی کی دعا، مسلمان اداکارہ کو مہنگا پڑ گیا

گوگل میپس میں وائس کنٹرولز پہلے کچھ سست روی سے کام کرتے تھے جس سے غلط راستے کی نشاندہی کا خطرہ بھی بڑھتا تھا لیکن اب کمپنی نے گوگل میپس کے لیے وائس کنٹرولز کو بہتر کیا ہے اور صارف جو کچھ بولتا ہے وہ بڑے الفاظ میں لکھا بھی نظر آتا ہے، جس سے غلط راستے پر جانے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔

گوگل میپس کی سرچ بار پر مائیکرو فون آئیکون پر کلک کریں تو آپ کے سامنے 'نیو فاسٹر ویز ٹو سرچ آن میپس' کا آپشن نظر آئے گا، جس کے ذریعے اس نئی اپ گریڈ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔