ایران: اسرائیلی وزیر اعظم کی صحت یابی کیلئے دعا کرنے والی اداکارہ گرفتار

Jul 31, 2023 | 00:03:AM
ایران: اسرائیلی وزیر اعظم کی صحت یابی کیلئے دعا کرنے والی اداکارہ گرفتار
کیپشن: ایران: اسرائیلی وزیر اعظم کی صحب یابی کیلئے دعا کرنے والی اداکارہ گرفتار
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسرائیل کے وزیر اعظم کی صحب یابی کیلئے دعا گو ہونے والی اداکارہ کو ایران میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی صحت یانی کیلئے دعا کرنے اور اسی سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والی ایک اداکارہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے،  حکام کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے باعث نفسیاتی عدم تحفظ پیدا کرنے کے الزام میں اداکارہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چاند کی جھوٹی گواہی دینے پر کتنا جرمانہ اور سزا ہو گی؟ سینیٹ سے اہم خبر آ گئی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شہرہ قمر کو ایرانی حکام کی جانب سے فسادات، حکام کی توہین سے متعلق مواد شیئر کرنے اور اسرائیلی وزیراعظم کی صحت یابی سے متعلق دعاگو ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

دوسری جانب نیوز اجنسیوں کا کہنا ہے کہ خاتون صیہوتی ریاست کے حق میں بات کر کے عوامی سطح پر افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔