عمران خان کی وزیراعلیٰ آفس آمد، پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے ملاقات 

Jul 31, 2022 | 16:09:PM
عمران خان ،پرویز الٰہی
کیپشن: عمران خان اور پرویز الٰہی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیر اعلیٰ آفس پہنچ گئے،وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کاخیرمقدم کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی ۔عمران خان نے پنجاب سے غیر آئینی و غیر قانونی حکومت کے مکمل خاتمے پر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو مبارکباد دی
چودھری پرویزالٰہی نے سیاسی وفاداریاں بدلنے والوں کے خلاف بھرپور موقف پر کھڑا رہنے پر عمران خان کی سیاسی بصیرت کو سراہا،عمران خان نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کئے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا،عمران خان نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی عمران خان کا کہناتھا کہ سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے۔اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے انتظامیہ اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8، 8 لاکھ روپے مالی امداددی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سیاسی ماحول گرم ،تحریک انصاف کاایک اور بڑا فیصلہ