اہم انکشافات: 6سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کا اعتراف جرم

Jul 31, 2021 | 10:48:AM
اہم انکشافات: 6سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کا اعتراف جرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملزم کے بیان کے مطابق بچی زیادتی کے بعد بھی زندہ تھی اور نیم بے ہوش تھی، اچانک بچی نے چھلانگ لگادی جس سے اس کی گردن ٹوٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی سےگرفتار ملزم نے بچی سے زیادتی کے بعد اسے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم ذاکر نے  رات ساڑھے 11 کے قریب بچی کورکشےمیں بٹھایا اور ایک گھنٹہ بچی کو رکشے میں گھمایااور نشہ کرتارہا جب کہ ساڑھے 12 بجے کے قریب بچی کو اتوار بازار گراؤنڈ میں لے  گیا۔

ملزم نے مزید بتایا کہ  اس نے بچی کوکچرے پرپھینکا اورگھرآ گیا، بیوی سے کہا کہ سواری لے کر گیا تھا ۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے ملتان کے ٹکٹ لیے اور کپڑے لینے گھر پہنچا تھا، ملزم نے بیوی کو فون کیا، وہ بچوں سمیت کراچی سے فرار ہونا چاہتا تھا۔

واضح رہےکہ 28 جولائی کو کراچی کے علاقے کورنگی میں بچی کو اغوا کے بعد زیادتی اور قتل کیے جانے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:    تھانیدار کی بیٹوں کے سامنے خاتون کیساتھ بدتمیزی ،نازیبا حرکات