تھانیدار کی بیٹوں کے سامنے خاتون کیساتھ بدتمیزی ،نازیبا حرکات

Jul 31, 2021 | 10:29:AM
 تھانیدار کی بیٹوں کے سامنے خاتون کیساتھ بدتمیزی ،نازیبا حرکات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں  تھانیدار نے دوجوان بیٹوں کے سامنے ان کی ماں کو نہ صرف گالیاں دیں بلکہ نازیبا حرکات بھی کیں۔

لاہورپولیس کے اہلکار کی خاتون سے بدتمیزی اور غیراخلاقی حرکات، جہاں بعد تھانہ شادباغ کے ٹرینی اے ایس آئی نے دو ملزمان بھائیوں کی گرفتاری کے دوران ان کی ماں سے بدتمیزی کی جس پر ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ابتدائی انکوائری کے بعد تھانیدار کو معطل کر دیا۔

تھانیدار کے مطابق وہ گشت پر تھا اور ہوائی فائرنگ کی آواز سن کر وہاں پہنچا تو محبوب نامی لڑکے کوگرفتار کرلیا،اس کا بھائی محمود اسے چھڑانے آیا تو اسے بھی دھر لیا جب کہ لڑکوں کی ماں انہیں چھڑانے کے لیے زبردستی گاڑی میں سوار ہو گئی،ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے نوٹس لے لیا جب کہ ایس پی سٹی کی ابتدائی انکوائری میں تھانیدار گناہ گار نکلا جس پر اسے معطل کر دیا گیا اور اہلکارکے خلاف ریگولر محکمانہ انکوائری کے احکامات بھی جاری کردیے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ شہریوں کا احترام لازم ہے اور بداخلاقی کسی صورت برداشت نہیں۔

دوسری جانب پنجاب پولیس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اہلکار کو معطل کردیا ہے اور آئی جی پنجاب کے حکم پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔پنجاب پولیس کا کہنا ہےکہ اہلکار کو نوکری سے برطرف کرکے سزا دی جائے گی۔
 یہ بھی پڑھیں:      لاہور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ