پتنگ بازی خونی کھیل نہیں ، ہمیں ایکسپورٹ کی اجازت دیں، تاجر

May 01, 2024 | 22:28:PM
پتنگ بازی خونی کھیل نہیں ، ہمیں ایکسپورٹ کی اجازت دیں، تاجر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) پتنگ باز ی کے کاروبار سے منسلک افراد کا کہنا ہےکہ پتنگ بازی خونی کھیل نہیں ہے ، اگر پابندی لگانی ہے تو پھر حکومت ایکسپورٹ کی اجازت  دے ۔ 

تفصیلات کے مطابق پتنگ بازی کے کاروبار سے وابستہ تاجران نے حکومت وقت سے اپیل کی ہے کہ کچھ لوگوں نے پتنگ بازی کو بدنام کیا ہوا جو لوگ موٹی ڈور بناتے ہیں وہ صرف 2 سے 3 ہیں، ان کا حساب کر کے  پرانی طرز  کی ڈور بنانے کا پابند کیا جائے۔

 تاجروں نے محکمہ پولیس پر بھی الزام لگایا ہے کہ اس محکمہ میں کالی بھیڑیاں ہیں جو ہم سے دیہاڑیاں بھی بناتے ہیں اور سامان ضبط کرکے شہروں میں فروخت کرتے ہیں، تاجروں کا مزید کہنا تھاکہ اگر قانون بن ہی گیا ہے توپھر ان پولیس افسران کو بھی اس قانون تابع کیا جائے ،ذرمبادلہ کی مد میں سارا پیسہ جو اس کاروبار سے پاکستان کے خزانے میں جانا تھا سب ہندوستان کی طرف جانے کیلئے تیار ہے ۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ آئے روز روڈ ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں کیا ٹریفک کو بھی بند کردیں گے ؟ ان کا کہنا ہے کہ بے روزگاری پہلے سے اتنی ہے جس کا براہ راست اثر جرائم کی شرح پر ہے جو بد ترین حد تک بڑھ  گئے ہیں ،انہوں نے حکومت سے اپیل کیا ہے کہ باریک ڈور پر پابندی ختم کردی جائے اور موٹر سائیکل کیلئے سیٖفٹی وائر لگانا لازمی قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گینگسٹر  گولڈی برار  امریکا میں قتل