سپریم کورٹ ججز کو دھمکی آمیز خط ،تھانہ سی ٹی ڈی  میں مقدمہ درج کر لیا گیا 

Apr 03, 2024 | 21:45:PM
سپریم کورٹ ججز کو دھمکی آمیز خط ،تھانہ سی ٹی ڈی  میں مقدمہ درج کر لیا گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت سپریم کورٹ کے 4 ججز کو  دھمکی آمیز  خط موصولی کے معاملے پر تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سی ٹی ڈی میں سپریم کورٹ آر اینڈ آئی برانچ انچارج کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،مقدمہ انسداد دہشتگردی کی دفعہ 7ata اور 507 کے تحت درج کیا گیا،عام ڈاک موصول ہوئی متعلقہ جسٹس صاحبان کے سیکرٹریز کو ڈاک وصول کروائی گئی ،خطوط میں چار لفافے جو کے چیف جسٹس پاکستان اور 3دیگر جسٹس صاحبان کے نام سے ہیں ۔

مقدے میں کہا گیا ہے کہ ایڈمن انچارج خرم شہزاد نے 3اپریل کو بذریعہ فون بتایا کے ان لفافوں میں سفید پاوڈر نما کیمکل موجود ہے ،تین خطوط گلشاد خاتون پتہ نامعلوم اور ایک خط سجاد حسین پتہ نامعلوم کی طرف سے بھیجے گئے ہیں ،خطوط کے ذریعے خوف ہراس پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی